• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

وفاقی وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

شائع November 18, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون اور سیکیورٹی کے امور میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی سفیر جیان زیڈونگ نے پیر کو سیکیورٹی تعلقات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف اور سیکیورٹی کے امور میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس افسوسناک واقعے کی مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہیں اور چین پاکستان کا ایک قابل اعتماد دوست ہے، جو ہر مشکل موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین، پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025