• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا، ایئرلائن نے انکوائری شروع کر دی

شائع November 21, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد ایئرلائن نے اس کی گمشدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق مذکورہ فضائی میزبان ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے-798 کے لیے نہیں پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ جب ان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے عذر پیش کیا کہ ان کی طبیعت ناسازِ ہے، مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عبداللہ حفیظ خان کے مطابق اگر غیرقانونی گمشدگی ثابت ہوئی تو کیبن کرو ممبر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خاص طور پر کینیڈا میں پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لاپتا ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک فضائی میزبان ڈیوٹی کے دوران مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا تھا۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا یہ کیبن کرو ممبر ٹورنٹو میں رکنے کے دوران غائب ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025