سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کے اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 799 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں 53 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 218 ڈالر پرپہنچ گیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 56.37 ڈالرپرپہنچ گئی۔
ادھر، 267 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی 5 ہزار 909 روپے پرپہنچ گئی، 10 گرام چاندی کی قیمت 219 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 66 روپے ہوگئی۔












لائیو ٹی وی