کراچی: خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی ٹیومر نکالنے کی کامیاب سرجری
کراچی کے لیاری جنرل ہسپتال میں خاتون کے پیٹ کی کامیاب سرجری کے بعد 15 کلو وزنی ٹیومر نکال لیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لیاری جنرل ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر انجم رحمٰن نے بتایا کہ ٹھٹہ کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی ٹیومر بحفاظت نکال دیا گیا، 38 سالہ خاتون 5 بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔
سربراہ لیاری جنرل ہسپتال کے مطابق خاتون کےابتدائی طبی ٹیسٹ میں ہی ایک بڑی اور وزنی رسولی کی نشاندہی ہوگئی تھی، کیس پیچیدہ تھا، ماہرین کی ٹیم نے کامیابی سے آپریشن کے ذریعے رسولی نکال دی ہے۔
ڈاکٹر انجم رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔












لائیو ٹی وی