• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C

جھنگ: کار پر فائرنگ، ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر منیر سدھانا سمیت 3 افراد جاں بحق

شائع November 30, 2025
ڈسٹرکٹ بار کے صدر مہر محمد فرید نواز نول نے 3 روزہ ہڑتال اور سوگ کا اعلان کیا ہے۔ — فائل فوٹو: فیس بک
ڈسٹرکٹ بار کے صدر مہر محمد فرید نواز نول نے 3 روزہ ہڑتال اور سوگ کا اعلان کیا ہے۔ — فائل فوٹو: فیس بک

جھنگ میں گوجرہ روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے وکیل کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جھنگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر مہر محمد منیر سدھانا، ان کا ڈرائیور اور ایک راہ گیر ہلاک جبکہ ایک دکاندار زخمی ہو گیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق جھنگ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

منیر سدھانا اپنی گاڑی پر جھنگ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس جا رہے تھے، ان کی گاڑی پر بلقیس ہسپتال کے قریب حملہ کیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور ممتاز احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ سدھانہ خود، دکاندار اور راہ گیر مشتاق کو جھنگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سدھانا اور راہگیر دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جاں بحق ہونے والے وکیل سابق وفاقی وزیرِ داخلہ سید فیصل صالح حیات کے قریبی ساتھی تھے، جو اپنے دوست کی میت وصول کرنے کے لیے لواحقین کے ساتھ ہسپتال میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال کیانی بھی موجود تھے، جیسے ہی حملے کی خبر عدالتوں تک پہنچی، وکلا نے ہڑتال شروع کر دی۔

ڈی بی اے کے صدر مہر محمد فرید نواز نول نے ایک پریس ریلیز میں سدھانا کے قتل پر 3 کام کے دنوں کے سوگ کا اعلان کیا، انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ فائل ہونے تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی اور پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک مقدمہ درج کرنے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

سدھانا کی نمازِ جنازہ چرچ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں وکلاء، ججوں اور سرکاری افسران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025