لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل کو نشانہ بنایا، خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔













لائیو ٹی وی