جنوبی افریقی سیریز: 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ ڈراپ

شائع October 5, 2013

پاکستانی اوپننگ بلے باز محمد حفیظ۔ فائل فوٹو۔
پاکستانی اوپننگ بلے باز محمد حفیظ۔ فائل فوٹو۔

 لاہور: پاکستان نے آؤٹ آف فارم اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کو 14 اکتوبر سے کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کی 12 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے۔

ٹی ٹوئینٹی کپتان بتیس سالہ حفیظ فروری میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی سیزیز کے تین میچوں میں صرف 43 رنز اسکور کرسکے تھے جبکہ زمبابوے کے خلاف دو میچوں میں انہوں نے صرف 59 رنز اسکور کیے تھے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں مصباح الحق کو ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تین کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین روزہ میچ کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ میچ 8 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ: مصباح الحق (کپتان)، خرم منظور، اظہر علی، یونس خان، عمر امین، عدنان اکمل، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، عبدالرحمان، جنید خان، محمد عرفان، راحت علی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Oct 05, 2013 07:20pm
ایک متوازن ٹیم هے اگر عمرگل فٹ هیں تو انکی شمولیت ضرورت تھی وه وہاں ‏uae‏ ریورس سوئنگ کرسکتا هے‎ ‎امید هے کۂ هے کۂ مقابلۂ اچھا هوگا سپن سے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو کنٹرول کیاجاسکتا هے

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025