'مجھے ریپ کیا گیا تھا'

شائع October 7, 2013

معروف پاپ گلوکار میڈونا۔ اے پی فائل فوٹو۔
معروف پاپ گلوکار میڈونا۔ اے پی فائل فوٹو۔

 لاس اینجلس: امریکی پاپ میوزک میں نمایاں مقام رکھنے والی میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ نیو یارک میں اپنے کریئر کی ابتدا میں انہیں ریپ کیا گیا تھا۔

جمعے کو شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں 55 سالہ خاتون گلوکار اپنے کریئر کے ابتدائی دور کو یاد کرتے ہوئے بیان کرتی ہیں کہ نامور گلوکار اور ڈانسر بننے سے قبل انہیں بندوق کی نوک پر رکھا گیا جبکہ ان کے اپارٹمنٹ میں تین مرتبہ چوری بھی ہوئی جسکی وجہ سے وہ انتہائی خوف کا شکار رہتی تھیں۔

ہارپرز بازار کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل میں نامور فنکار کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں قرآن کا مطالعہ کررہی ہیں۔

آرٹیکل میں وہ برطانیہ میں شوہر گائے رچی کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ برطانیہ کے 'دیہی علاقوں سے خوبصورت کوئی چیز نہیں۔'

نیو یارک کے حوالے سے وہ لکھتی ہیں 'نیو یارک ویسا نہیں تھا جیسا میں نے سوچا تھا۔ اس نے مجھے کھل کر خوش آمدید نہیں کیا۔'

انہوں نے بتایا کہ وہ اپارٹمنٹ کا کرایہ آرٹ کلاسز میں برہنہ نمائش کے ذریعے ادا کرتی تھیں جہاں لوگ انہیں گھورا کرتے تھے۔

'پہلے سال کے دوران مجھے بندوق کی نوک پر رکھا گیا، مجھے ایک عمارت کی چھت پر ریپ کیا گیا، میری پشت پر چھری رکھ کر اوپر لے جایا گیا جبکہ تین مرتبہ میرے گھر پر چوری ہوئی۔ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ میرے گھر میں چوری کیوں ہوئی کیوں کہ میرے پاس کوئی بھی قیمتی چیز نہیں تھی۔ چور پہلے واقعے میں میرا ریڈیو لے گئے تھے۔

میڈونا کا کہنا تھا 'میں اسلامی ممالک میں لڑکیوں کے لیے اسکول تعمیر کررہی ہوں اور قرآن کا مطالعہ بھی کررہی ہوں۔ میرے خیال میں تمام مذاہب کی مقدس کتابوں کو مطالعہ کرنا ضروری ہے۔'

تبصرے (7) بند ہیں

Mohsin Aziz Oct 07, 2013 02:21pm
hmmmmmmmmm. Lant hai America Par...
nasir mahmood Oct 07, 2013 05:39pm
hum aap k dhkh mayn barabr k shrik hai
fatima Oct 08, 2013 10:12am
hmm bura howa
Read All Comments

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025