• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

سعودی عرب: پانچ سالہ بیٹی کا ریپ، قتل کرنے والے باپ کو سزا

شائع October 8, 2013

فیان ال غامدی۔ — فائل فوٹو
فیان ال غامدی۔ — فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کی ایک عدالت نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ریپ اور بدترین تشدد کے نتیجے میں موت کے گھاٹ اتارنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک مذہبی شخصیت کو آٹھ سال قید جبکہ آٹھ سو کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

مقامی اور عالمی سطح پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بننے والے اس مقدمے میں عدالت نے فیان ال غامدی کو اپنی سابقہ بیوی اور بچی کی ماں کو بطور خون بہا دس لاکھ ریال ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

بچی کی ماں کے وکیل ترکی الرشید نے اے ایف پی کو بتایا کہ مدعی نے ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ ریال کا مطالبہ کیا تھا۔

الرشید کے مطابق، اس جرم میں غامدی کی مدد کرنے والی اس کی دوسری بیوی کو عدالت نے دس مہینے قید اور ایک سو پچاس کوڑوں کی سزا سنائی۔

وکیل نے بتایا کہ غامدی 'اپنی پانچ سالہ بیٹی لاما کے ریپ اور قتل' کا مجرم ثابت ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ شدید زخمی لاما کو پچیس دسمبر ، دو ہزار گیارہ میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا کہ لاما کی کھوپڑی ، پسلیاں اور بائیاں ہاتھ ٹوٹ گیا تھا، اس کے علاوہ بچی کے جسم پر زخموں اور جلنے کے نشانات بھی تھے۔

لاما کئی مہینے ہسپتال میں علاج کے بعد انتقال کر گئی تھی۔

رواں سال کے آغاز میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا تھا کہ غامدی سعودی حکومت کے مجاز مذہبی سکالر نہیں لیکن انہیں کئی ٹی وی چینلوں پر بطور مہمان مدعو کیا جاتا تھا۔

کارکنوں کے مطابق، غامدی نے لاما پر تشدد کے دوران تاروں اور لاٹھی استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا تھا۔

ہسپتال میں کام کرنے والی ایک رضا کار خاتون رندا القلیب نے بتایا کہ لاما کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی اور اسے 'ہر جگہ' ریپ کیا گیا تھا۔

بعض اطلاعات کے مطابق، غامدی کو اپنی پانچ سالہ بیٹی کے کنوارہ ہونے پر شبہ تھا جس کے بعد ہی اس نے لڑکی کو ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کے قدامت پسند معاشرے میں ریپ اور قتل کے لیے موت کی سزا مقرر ہے لیکن قانون کے تحت اپنی اولاد کو قتل کرنے والے باپ یا پھر بیوی کو ہلاک کرنے والے شوہر کو محض پانچ سے بارہ سال قید کی سزا ملتی ہے۔

تبصرے (6) بند ہیں

Atta ur Rehman Khan Oct 08, 2013 01:21pm
Astaghfar....
Atta ur Rehman Oct 08, 2013 01:22pm
kya zamana a gaya hai....
Ali Oct 08, 2013 03:20pm
yah sazaa'in (maut, ya extreme saza) sirf non-saudi ke liya hain.
اظہربن مظہر Oct 10, 2013 03:17am
آثار قیامت ، ویسے بھی عرب تبدل نہیں ہوئے اب بھی وہی دور جاہلیت
فاروق Oct 10, 2013 05:11am
سعودی تکفیری مفتی خدا لعنت کرے اس بدبخت انسان پر اپنی بیٹی سے زنا کر کے اس پر جنسی تشدد کرنے والے قاتل سعودی تکفیری مفتی کیلئے صرف آٹھ سال قید خارجیوں کا دوہرا معیار ہے انصاف کا بالکل امریکیوں کی طرح جن کے اشاروں پر ایسے مفتی ناچتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کفر شرک کے فتوے صادر فرما کر تفرقہ بازی پھیلاتے ہیں
ruby Oct 10, 2013 04:34pm
aysay insan ko zinda rahna ka koi haq nahi.saudi walon ko cholo bhar pani maydobna chahay yah musulman kahlanay kay laiq bhi nahi.

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025