پاکستان سکواڈ میں مزید تین کھلاڑی شامل

شائع October 10, 2013

اسد شفیق شاٹ کھیل رہے ہیں۔— اے پی فوٹو
اسد شفیق شاٹ کھیل رہے ہیں۔— اے پی فوٹو

شارجہ: جنوبی افریقہ اور پاکستان اے کے درمیان تین روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

دوسری جانب، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں اپنی ہوم سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں اے ٹیم سے مزید تین کھلاڑوں احمد شہزاد، شان مسعود اور اسد شفیق کو شامل کیا ہے۔

جمعرات کو کھیل کے آخری دن جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر ایک سو نو رنز بناتے ہوئے پاکستان اے کے خلاف ایک سو باون رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے پہلے اس پریکٹس میچ میں زیادہ سے زیادہ بیٹنگ پریکٹس کی۔

ٹیم نے دوسری اننگز میں ریگولر اوپنرز کے بجائے جان پال ڈمنی اور فاف ڈو پلیسی کو موقع دیا تاکہ وہ نئی گیند کا سامنا کر سکیں۔

پہلی اننگز میں اننچاس رنز بنانے والے ڈمنی اس مرتبہ تئیس رنز بنا کر فاسٹ باؤلر احسان عادل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ڈو پلیسی بیالیس رنز بنا کر ریٹائر ہو گئے تاکہ ٹیل اینڈرز کو بلے بازی کا موقع مل سکے۔

اس سے پہلے، پاکستان اے نے چھ وکٹوں پر تین سو گیارہ رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی تھی۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مضبوط امیدوار اسد شفیق بیالیس جبکہ عمر امین بارہ رنز بنا سکے۔

ٹیسٹ کیپ کے ایک اور پر امید بلے باز صہیب مقصود چونتیس جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اکتیس رنز بنائے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کا آغاز پیر سے دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔

مختصر سکور کارڈ

جنوبی افریقہ پہلی اننگز: آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز۔

یاک کیلس 70، اے پیٹرسن 58، اے بی ڈی ولیئرز 58، ہاشم آملہ 50، ڈمنی 49 رنز۔

دوسری اننگز: تین وکٹوں پر 190 رنز۔

پاکستان

پہلی اننگز:چھ وکٹوں پر 311 رنز، اننگز ڈیکلئر

احمد شہزاد 66، اظہر علی 54، شان مسعود 50، اسد شفیق 42۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sohail Ahmed Siddiqui Oct 10, 2013 12:46pm
شعیب مقصود نہیں بلکہ صہیب مقصود
Sohail Ahmed Siddiqui Oct 11, 2013 12:53pm
تصحیح شامل اشاعت کرنے کا شکریہ

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025