شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، دو فوجی ہلاک

شائع October 11, 2013

۔ — فائل فوٹو

پشاور: شمالی وزیرستان میں جمعے کو ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی جس سے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

طالبان کے گڑھ شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں بمبار نے بارود سے بھری اپنی ٹویوٹا کرولا کار فوجی قافلے سے ٹکرا دی۔

ایک سینئر سیکورٹی آفیشل نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'سیکورٹی فورسز کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دو فوجی زخمی بھی ہوئے'۔

مقامی انٹیلی جنس آفیشل نے حملے اور اس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025