'جنوبی افریقہ بھر پور جواب دے سکتا ہے'
دبئی: پاکستان کے کوچ ڈیو واٹمور نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی افریقہ بدھ سے دبئی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زبر دست کم بیک کر سکتا ہے۔
پاکستان نے جمعرات کو ابو ظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
لیکن محتاط نظر آنے والے واٹمور کا کہنا ہے کہ 2000/2001 میں سری لنکا کی کوچنگ کے دوران وہ طور پر جنوبی افریقہ کے کم بیک کرنے کی صلاحیت کا ذاتی تجربہ رکھتے ہیں۔
واٹمور نے اتوار کو سری لنکا میں کھیلے جانے والی ایک سیریز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا: جنوبی افریقہ کی یہ ٹیم بھر پور مزاحمت کرنا جانتی ہے، اور سری لنکا میں مجھے اس کا تجربہ ہو چکا ہے جب گال میں ایک اننگز سے شکست کھانے کے بعد پروٹئیز نے کم بیک کرتے ہوئے کینڈی ٹیسٹ اپنے نام کیا تھا۔
دو ہزار چھ میں سری لنکا میں ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ اب تک گھر سے باہر تمام ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے۔
تاہم بدھ سے شروع ہونے والے میچ میں ان کا یہ ریکارڈ خطرے میں ہے۔
واٹمور کا کہنا ہے کہ پاکستان دبئی ٹیسٹ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
'میرے خیال میں 0-1 سے سیریز جیتنا بھی اچھا ہے، کیونکہ کسی بھی ٹیم کے لیے لڑ کر میچ بچا لینا بھی اہمیت رکھتا ہے'۔
گزشتہ مہینے زمبابوے کے خلاف 1-1 سے سیریز برابر کرنے والی پاکستان ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے: ہمیں سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے لیکن ہم جیتنے کے لیے ہی میدان میں اتریں گے۔
سیریز جیتنے یا برابر کرنے کی صورت میں پاکستان عالمی درجہ بندی میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر چھلانگ لگا سکتا ہے۔
آسڑیلیا کے لیے سات ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلنے والے واٹمور ابو ظہبی میں پاکستان کی فتح کو اپ سیٹ قرار دینے سے متفق نہیں۔
'ہمارا اچھا کھیلنا حیران کن نہیں تھا۔پاکستان میں لوگوں کا خیال تھا کہ زمبابوے سے ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد عالمی نمبر ایک ٹیم سے جیتنا ناممکن ہو گا، لیکن ایسا نہیں تھا۔ میں جانتا تھا کہ ہم مقابلہ کر سکتے ہیں'۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف کنڈیشنز اور ٹیم میں بالخصوص ٹاپ آرڈر میں تبدیلیوں سے واضح فرق پڑا۔
رواں سال جنوبی افریقہ میں 0-3 سے توہین آمیز شکست پر واٹمور نے کہا : میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ پچھلی بار کے مقابلے میں ہم موجودہ پوزیشن کے خلاف زیادہ بہتر انداز میں اپنی تیاریوں سے کھیل رہے ہیں۔
میرے خیال میں مختلف کنڈیشنز اور ٹیم میں معمولی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم ابو ظہبی ٹیسٹ کے چار دونوں میں اچھا مقابلہ کر سکے۔