عظیم بالی وڈ گلوکار منا ڈے چل بسے
ممبئی: پانچ دہائیوں پر محیط کریئر کے مالک عظیم بالی وڈ گلوکار منا ڈے جمعرات کے روز 94 سال کی عمر میں ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
بگلور شہر کے مقامی ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ گلوکار جو حالیہ ماہ کے دوران سانس کی تکلیف کا شکار تھے، آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
ان کے داماد جننرنجن دیب نے پی ٹی آئی کو بتایا 'ہمیں ان کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔ ان کی آخری رسومات کچھ دیر بعد ادا کی جائیں گی۔'
1919ء کولکتہ میں پیدا ہونے والے منا کا اصلی نام پرابودھ چندرہ ڈے تھا تاہم ان کے انکل انہیں پیار سے منا کے نام سے پکارتے تھے جو کہ بعد میں عام ہوگیا۔
[protected-iframe id="99cc2d77354d25a5a699935892454342-32306620-38721001" info="//player.vimeo.com/video/75631280" width="670" height="350" allowfullscreen=""]اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد منا ممبئی تشریف لے آئی جہاں انہیں ایک اسسٹنٹ کی حیثیت سے ملازم رکھا گیا۔ 1943ء میں انہوں نے اپنے سنگنگ کریئر کا آغاز 'تمنا' نامی فلم سے کیا۔
تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 'مشعل' سات سال بعد آئی۔ ان کا کریئر پانچ دہائیوں پر محیط تھا جس کے دوران انہوں نے تین ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔
ان کی آخری ریکارڈنگ 2006ء میں عمر نامی فلم کے دوران کی گئی۔ ہندی کے علاوہ انہوں نے بنگالی، ملایالم، بھوجپوری اور گجراتی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
[protected-iframe id="46328224bfbf7d2ba1c1323779a3b92c-32306620-38721001" info="//player.vimeo.com/video/54112034" width="670" height="350" allowfullscreen=""]انہیں مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے معروف دادا صاحب پھلکے ایوارڈ بھی شامل ہے۔
بالی وڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن اور شبانہ اعظمی نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عظیم گلوکار کو خراج تحسین پیش کیا۔