مائیکل کلارک فٹ قرار
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک رواں ہفتے تسمانیہ کے خلاف شفیلڈ شیلڈ میچ میں نیوساؤتھ ویلز کی قیادت کرکے کھیل کے میدان میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔
ایک ٹیم اہلکار نے گزشتہ روز کہا کہ بدھ کو کھیلے جانیوالے شیلڈ میچ کے لئے کلارک کی دستیابی کا انحصار ان کی کمر کی تکلیف کی فٹنس رپورٹ پر ہو گا۔
سٹار بیٹسمین کو کمر کی دیرینہ تکلیف کی وجہ سے ماہ رواں میں آسٹریلیا کے دورہ ہندوستان میں ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور خدشہ تھا کہ انہیں 21نومبر سے برطانیہ کے خلاف شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا ۔
تاہم کمر کا مہرہ اترنے کی تکلیف کیبھرپورعلاج معالجے کے بعد اس کے مرض کے بارے میں بہتری پائی جارہی ہے۔ یہ مرض انہیں بچپن سے لاحق ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ الیکس کونٹورس نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا 'مائیکل کی حالت بہتر ہورہی ہے اور حال ہی میں انہوں نے نیٹ میں پریکٹس شروع کی ہے۔'
کلارک کی کمر کی تکلیف برطانیہ کے تلخ پانچ ٹیسٹ ایشیز دورے جوآسٹریلیا3-0سے ہار گیا، کے اختتام پر گزشتہ ماہ ساؤتھمپٹن میں برطانیہ کے خلاف آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے قبل دوبارہ عود آئی۔ وہ اس میچ میں کھیلے اور سلیکٹرزنے آئندہ بگ ہوم سمر کمنگ اپ کے پیش نظر مزید رسک لینے سے پس و پیش لیا اور اس کو ہندوستان کے دورے سے خارج کردیا ۔
ایشیز سیریز کے رواں ہفتے این ایس ڈبلیو کے لئے کھیلنے والے دوسرے کھلاڑیوں میں تیز رفتار باؤلر جوش ہینرلی وڈ ، سپنر ناتھن لیون ، آل راؤنڈر سٹیوسمتھ اور بلے باز ڈیوڈ وارنر شامل ہیں ۔