• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

خیبر ایجنسی میں نیٹو ٹرکوں پر فائرنگ

شائع November 9, 2013

۔— فائل فوٹو اے ایف پی۔
۔— فائل فوٹو اے ایف پی۔

  پشاور: مسلح افراد نے ہفتے کے روز افغان سرحد کے قریب پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں دو ٹرکوں پر حملہ کردیا جو نیٹو فورسز کی جانب استعمال کی جانے والی گاڑیوں کو منتقل کررہے تھے۔

ٹرکوں کو اس وقت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے۔

پاکستان کو بنا سمندر والے ملک افغانستان میں نیٹو سپلائی منتقل کرنے کا اہم راستہ تصور کیا جاتا ہے۔

ایل مقامی انٹیلی جنس افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'دو ٹریلر کراچی آرہے تھے کہ مسلح افراد نے مختلف مقامات سے جمرود کے قریب ان پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔'

ایک سینئر مقامی منتظم جہانگیر اعظم وزیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان میں نیٹو مشن کو نقصان پہنچانے کے لیے طالبان اس طرح کے حملے کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر 2011 سے لیکر جولائی 2012 تک پاکستان نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد نیٹو سپلائی بند کردی تھی جسکے دوران 24 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025