ایرانی سے جوہری معاہدہ تاریخی غلطی ہو گی، اسرائیل

شائع November 10, 2013

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد طیارے سے اتر رہے ہیں۔ فوٹو اے پی

یروشلم: اسرائیلی کے وزیر دفاع موشے یالون نے ہفتے کو کہا ہے کہ اگر عالمی ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ کرتی ہیں تو یہ ان کی تاریخی غلطی ہو گی۔

یاد رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اسلامی ملک کے عالمی طاقتوں سے مذاکرات جاری ہیں لیکن تاحال کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پایا۔

ایرنی صدر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنیوا میں جاری جوہری پروگرام پر معاہدے پر پہنچے اور یہ تاریخی موقع ضائع نہ کریں۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں معاہدہ ایک تاریخی غلطی ہو گی کیونکہ اس سے تہران کی جارح حکومت کو اپنا خطرناک جوہری پروگرام جاری رکھنے اور اپنے مقصد کے تحت دہشت پھیلاتے ہوئے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں حکومتوں پر دباؤ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر دفاع نے جنیوا میں مذاکرات کے لیے موجود عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر سخت موقف اختیار کریں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان ایران کے وزیر انصاف تزیپی لونی کے بیان کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ایرانی وزیر انصاف نے کہا کہ ایسا معاہدے پر دستخط میں جلدبازی کی ضرورت نہیں جس سے مقاصد پورے نہ ہوں، ایران کو اس وقت جس دباؤ کا سامنا ہے تو ایسی صورتحال میں ہمیں مزید موزوں معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے انتظار کرنا چاہیے۔

امریکا ، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ جنیوا میں جمع ہیں جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر ایک دہائی طویل تنازعے کا خاتمہ ہے۔

یہ مجوزہ معاہد فائنل ڈیل کی جانب پہلا قدم ہے جہاں ایران عالمی برادری کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بدلے میں چھ ماہ کے اندر اپنے جوہری منصوبے کے کچھ حصے منجمد کر دے گا۔

اس حوالے سے متعدد ملاقاتوں کے بعد ایران کے وزیر کارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا ہے کہ ابھی تک کچھ باتوں پر عدم اتفاق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عالمی طاقتوں کے درمیان تقسیم کی طرف بھی اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے خیالات میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں عالمی طاقتیں اگر ہفتے تک کسی معاہدے تک نہیں پہنچی تو بات چیت مذید ایک ہفتے سے دس دن تک جاری رہ سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025