امریکا کی ننھی لائبریریاں
واشنگٹن: ٹیکنالوجی نے قارئین کو اچھی کتابوں سے روشناس کرانے کے نت نئے طریقے فراہم کیے ہیں لیکن حیران کن طور واشنگٹن میں پرانے دور کی'ننھی لائبریریوں' کا ایک نیا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔
ان لائبریریوں میں نہ تو کارڈ کیٹلوگ ہیں اور نہ ہی لیٹ فیس کی شرائط۔
ان غیر روائتی لائبریروں کا بس ایک ہی سادہ سا اصول ہے 'کتاب لے جائیں اور بدلے میں کوئی دوسری کتاب رکھ جائیں'۔
مطلب آپ ان لائبریوں میں سے بغیر کسی کی اجازت کے کوئی بھی کتاب پڑھنے کے لیے جا سکتے ہیں اور ضروری ہے کہ آپ اسے لوٹا دیں لیکن اگر آپ لوٹانا نہ چاہیں تو بدلے میں کوئی دوسری کتاب ضرور رکھ جائیں۔
مئی،2011 میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر واشنگٹن کے شمال نواحی علاقے بتھیسڈا میں اپنی 'ننھی لائبریری' شروع کرنے والے کیون سلیون نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ان کی لائبریری میں گیارہ نئی کتابیں شامل ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ لائبریری کتابیں پڑھنے کی شوقین ان کی بیوی کے لیے ایک تحفہ ہے۔
سلوین کے مطابق انہوں نے اپنے گھر کے باہر لکڑی کے ایک چھوٹے سے کتاب گھر میں ہفتہ وار تیس کتابیں رکھنے سے یہ کام شروع کیا۔
اس لائبریری میں آدھی کتابیں بچوں کی ہیں۔
سلیون اور ان کی بیوی چونکہ ایک سکول کے قریب رہتے ہیں، لہذا ان کا خیال میں بچوں اور ان کے والدین کے لیے بہت اچھا ہے کہ وہ اس لائبریری سے فائدہ اٹھائیں۔
ننھی لائبریری کا خیال نیا نہیں۔ اس سے پہلے 2009 میں ریاست وسکانسن کے ایک چھوٹے سے شہر میں ٹوڈ بول اپنی وفات پانے والی ماں، جو کہ ایک استاد بھی تھیں، کی دریا دلی کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہے تھے۔
انہوں نے اپنے گھر کے صحن میں ایک چھوٹا سا سکول نما ڈبہ بنایا اور اس میں اپنے والدین کی کتابیں رکھ کر 'مفت کتابوں' کا سائن لگا دیا۔
اس کے بعد ٹوڈ کے پڑوسیوں نے بھی ان کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا۔
جلد ہی ایسی چھوٹیں لائبریریاں یوکرائن اور پاکستان جیسے دور دراز ملکوں میں بھی کھلنے لگیں۔
اکتوبر میں بول نے گھانا میں ایسی ہی بیس چھوٹی لائبریریاں بھجوائی ہیں۔
وہ ہندوستان میں 3500 چھوٹی سکول لائبریریاں بنانے کا ارادہ رکھنے والی ایک 'گوئنگ ٹو سکول' نامی رضا کار تنظیم کی بھی مدد کر رہے ہیں۔
ایک لائبریری سے شروعات کرنے والے بول نے اے ایف پی کو بتایا کہ سات سو سے ایک ہزار نئی لائبریوں کے تناسب سے 2014 کے اوائل میں پچپن ملکوں اور پچاس ریاستوں میں ایسی پندرہ ہزار لائبریاں سامنے آ جائیں گی