اتوار ، سترہ نومبر کو روس میں ہوائی جہاز کریش ہونے کے بعد حادثے کی جگہ کا ایک منظر۔ اے پی تصویر
اتوار ، سترہ نومبر کو روس میں ہوائی جہاز کریش ہونے کے بعد حادثے کی جگہ کا ایک منظر۔ اے پی تصویر

ماسکو: روس میں ایک نجی ایئرلائن کا طیارہ اتوار کے روزمغربی تاتارستان میں لینڈنگ کے دوران کریش ہوگیا اور اس میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق روس میں ہنگامی حالت کی وزارت نے کی ہے۔

' ابتدائی معلومات کے مطابق، فلائٹ پر موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 44 مسافر اور عملے کے چھ اراکین شامل تھے اور یہ سب ہلاک ہوگئے ہیں، وزارت کے ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا۔

' مسافروں میں کوئی بچہ شامل نہیں تھا،' انہوں نے کہا۔

وزارت کی مقامی شاخ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ ایک جیٹ طیارہ جو ماسکو کے دومودیدوو ائیرپورٹ سے شہر کازان کی جانب آرہا تھا مقامی وقت کے مطابق شام سات بجکر پچیس منٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا ۔

روسی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ رن پر اترا اور شعلوں میں تبدیل ہوگیا۔

اتار تاس نیوز ایجنسی نے مقامی پولیس ذریعے کے حوالے سے کہا کہ ہوائی جہاز ' پھٹ پڑا' تھا۔

مقامی نیوز ایجنسیز کے مطابق ہوائی جہاز نے کریش ہونے سے قبل تین مرتبہ رن وے پر اترنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ تمام لاشیں حادثے کی جگہ کےقریب ہی موجود ہیں۔

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ' اس خوفناک حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار' کرتے ہوئے معاملے کی وجوہ کیلئے حکومتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے نیوز ایجنسی انٹر فیکس کو بتائی ہے۔

تفتیشی کمیٹی نے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر کئی انسپیکٹر روانہ کردیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی اس بات کا جائزہ بھی لیا جائے گا کہ آیا ' ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی' کا واقعہ تو نہیں تھا۔

واقعے کے بعد کازان ایئرپورٹ کو تھوڑی دیر کیلئے بند کردیا گیا۔ جبکہ انکوائری میں پائلٹ کی غلطی کے مرکزی پہلو کے ساتھ ساتھ، موسم اور تکنیکی غلطیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس میں ایئر سیفٹی اصولوں میں شدید غفلت کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں