قطر کا مصر کو دو ارب ڈالر امداد دے گا
قاہرہ: قطر نے شدید اقتصادی مشکلات سے دوچار مصر کو دو ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے گزشتہ روز بتایا کہ قاہرہ میں مصری صدر محمد مرسی اور قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کے درمیان ملاقات ہوئی اور جس کے بعد قطر کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق قطر نے مصر کے مرکزی بینک میں دوبلین ڈالر جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے، فروری 2011 میں صدر حسنی مبارک کی حکومت کے زوال کے بعد مصر کے مرکزی بینک کے محفوظ ذخائر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
ڈیڑھ سال قبل کے 36 بلین ڈالر کے مقابلے میں اس وقت بینک کے محفوظ ذخائر کی مالیت 14.4 بلین ڈالر ہے۔
رقم کی کمی سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ مصر بنیادی اشیائے صرف مثلاً گندم اور صاف تیل کی درآمدات برقرار نہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے بین الاقوامی مالیاتی معاہدے بھی پورے نہیں کر سکے گا۔
توقع ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا ایک وفد مصر کیلیے 3.2 بلین ڈالر کی ناگزیر امداد کے بارے میں مذاکرات کرنے کیلیے رواں ماہ قاہرہ آئے گا۔
مصر کے سیاسی بحران کے نتیجے میں اس کی سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے۔












لائیو ٹی وی