متنازعہ وڈیو کی یوٹیوب پر پابندی

اسلام آباد: لیبیا میں امریکی قونصل خانے پر ہونے حملے کے پیش نظر جمعرات کو حکام نے اسلام مخالف ویڈیو تک رسائی کو مسدود کردیا ہے۔
اسلام آباد میں سفارت کاروں کی حفاظت کے لئے تعینات ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیئے امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز سفارتخانے کے خلاف احتجاج کا ڈر ہے۔ – اے ایف پی
جمال شاہد مزید بتاتے ہیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بہت شکایتیں ملیں جس کی وجہ سے یوٹیوب ویب سائٹ پر موجود اسلام کے خلاف کے بنی فلم کو بلاک کردیا گیا ہے۔
پی ٹی اے ایک آفیسر نے بتایا کہ فلم 'انوسنس آف مسلمز' کو بلاک کردیا گیا ہے کیوں کہ یہ مسلمانوں میں مزید غصہ بڑھانے کا سبب بن رہی تھی۔آفیسر کا کہنا ہے اتھارٹی اس وڈیو کو پوری دنیا میں بلاک کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ اے رحمان ملک کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو اس فلم کے ٹریلر کو بین کرنے کے لیئے کہا جاچکا ہے۔










لائیو ٹی وی