• KHI: Partly Cloudy 31.1°C
  • LHR: Sunny 39.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.1°C
  • LHR: Sunny 39.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33°C

غوری میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع November 28, 2012 اپ ڈیٹ November 28, 2012 11:42am

غوری میزائل کو پہلی دفعہ چھ اپریل سن انیس سو اٹھانوے میں فائر کیا تھا۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف فائیو غوری کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل حتف فائیو غوری کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

غوری میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے مار کرنے کی صلاحیت تیرہ سو کلومیٹر ہے۔

غوری میزائل کا پہلا ٹیسٹ چھ اپریل انیس سو اٹھانوے میں ہوا تھا۔

جہلم سے فائر کئے گئے اس پہلے میزائل نے بلوچستان میں اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

یہ میزائل ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 اپریل 2026
کارٹون : 21 اپریل 2026