غوری میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد: پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف فائیو غوری کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل حتف فائیو غوری کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
غوری میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے مار کرنے کی صلاحیت تیرہ سو کلومیٹر ہے۔
غوری میزائل کا پہلا ٹیسٹ چھ اپریل انیس سو اٹھانوے میں ہوا تھا۔
جہلم سے فائر کئے گئے اس پہلے میزائل نے بلوچستان میں اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔
یہ میزائل ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔












لائیو ٹی وی