لکی مروت: ایس ڈی پی کے مغوی اہلکار، خاصہ دارسپاہی بازیاب

۔— فائل فوٹو
لکی مروت: سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تین مغوی اہلکار اور ایک خاصہ دار فورس کا سپاہی جو 9 مارچ 2012 کو اغواء ہوگئے تھے، انکو مقامی جرگے کی کوششوں سے بازیاب کر ا لیا گیا ہے۔
بدھ کے روز پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایس ڈی پی کے اہلکاروں کو ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران شادی خیل کے علاقے سے اغواءکیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کو مقامی جرگے کے تعاون سے بازیاب کرایا گیا اور بعد ازا انہیں ڈی سی او آفس تاجیزئی پہنچا دیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں ایس ڈی پی آئی کے اہلکار اول خان، جہانزیب اور احسان شامل ہیں جبکہ خاصہ دار فورس کے اہلکار کا نام کچکول بتایا جاتا ہے۔










لائیو ٹی وی