• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

وانا: خود کُش حملے میں ملا نذیر زخمی

شائع November 29, 2012

فائل تصویر۔

پشاور: طالبان رہنما ملا نذیر قبائلی علاقے وانا میں ایک خود کُش حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے ترجمان عامر نواز نے یہ بات ڈان ڈاٹ کام کو بتائی ہے۔

ملا نذیر اس وقت زخمی ہوگئے جب  رستم بازار میں ایک خود کُش حملہ آور نے بارود سے بھری ہاتھ گاڑی کو ان کی کار سے ٹکرادیا جس میں ان کے گروپ کے ممبر بیٹھے تھے۔

ترجمان کے مطابق، نذیر اس وقت گاڑی میں نہیں تھے لیکن اس کے پاس ہی تھے اور اس دھماکے میں ان کی دائیں ٹانگ پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔

اس خود کُش حملے میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی شدت سے قریب موجود تین گاڑیاں اور آٹھ دکانیں بھی تباہ ہوگئی ہے۔

مقامی آفیشلز نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حملہ آور کی عمر دس سے پندرہ سال کے درمیان تھی۔

ملا نذیر حکومت کے حامی اور امریکہ مخالف کمانڈر ہیں اور انہیں امریکی ڈرون کی جانب سے کئی بار نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

ملا نذیر کے تحریکِ طالبان پاکستان سے اختلافات ہیں اور ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ سرحد پار افغانستان میں موجود اتحادی افواج پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

نذیر کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جنوبی وزیرستان کے احمد زئی وزیر علاقے سے ازبُک جنگجووں کو مار بھگانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

jamshaid Nov 29, 2012 02:03pm
ye info jo news k sath append ki gai hy darust nahi. mullah nazir govt k khilaf chup hy q k muahida kiya howa hy kafi purani mgr govt ka, govt k nizam ka hami nahi, Tehreek a aTaliban se ikhtilaf hy mujhalfat nahi. pehly TTP or ye mil k sath thy ab alag hn.

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025