• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

سعودی عرب کے نصاب میں پہلی مرتبہ خواتین کی تصاویر شامل

شائع December 7, 2012

فی الحال صرف نقاب پوش خواتین کی تصاویر شائع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ فائل تصویر
فی الحال صرف نقاب پوش خواتین کی تصاویر شائع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ فائل تصویر

جدہ : سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی سکول کی انگریزی کی نصابی کتب میں خواتین کی تصاویر کو شامل کر لیا گیا۔

سعودی عرب کے قیام کے بعد سے تمام اسکولوں کی نصابی کتب میں خواتین کی تصاویر شامل کرنے پر پابندی عاید رہی ہے۔ تاہم موجودہ تدریسی سال کے دوران اسکولوں میں تقسیم کی جانے والی نصابی کتب میں پہلی مرتبہ خواتین کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

البتہ خواتین کی تصاویر کی شمولیت تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے اور موجودہ تعلیمی سال کے اختتام پر خواتین کی تصاویر والی کتب کی مکمل طور پر اشاعت کی اجازت ہو گی۔

فی الحال صرف انگریزی کی کتب ہی میں نقاب پوش خواتین کی تصاویر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے نصابی کتب میں خواتین کے صرف خاکے شائع کرنے کی اجازت تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025