• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Sunny 19.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C

پاک - ایران بارڈر پر گیارہ افراد ہلاک

شائع December 22, 2012

پاکستان - ایران بارڈر پو ایرانی سیکیورٹی اہلکار کھڑا ہے۔ - اے ایف پی فوٹو
پاکستان - ایران بارڈر پو ایرانی سیکیورٹی اہلکار کھڑا ہے۔ - اے ایف پی فوٹو

کوئٹہ: گیارہ غیر قانونی تارکین وطن جمعے کے روز پاکستان – ایران کے بارڈر کے قریب واقع پوتھن کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیے گئے۔

بلوچستان ہوم سیکرٹری نے ڈان کو بتایا کہ اس واقعے کی تصدیق کے لیے اسپیشل ٹیمیں بھیج دیں گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن میں تازک، ازبک اور پاکستانی شامل تھے اور وہ غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنا چاہتے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔

اس سال کے چروع میں گیارہ ایسے ہی تارکین وطن کو نامعلوم مسلع افراد نے ہلاک کردیا تھا اور وہ بھی ایرانی بارڈر کو غیر قانونی طریقے سے کراس کرنا چاہتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025