• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C

کوئٹہ دھماکے میں بچہ ہلاک، ایک شخص زخمی

شائع January 13, 2013

پولیس اہلکار ایک جائے وقوعہ پر۔ – فائل فوٹو اے پی

کوئٹہ: بلوچستان میں حکام کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے باوجود کوئٹہ میں دھماکے سے ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس وزیرخان نصر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پرہفتہ کی شب ہونے والے بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

آئی ای ڈی دھماکا ایک انٹرنیٹ کیفے کے قریب ہوا جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

بروری روڈ علمدار روڈ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کی دوری پہ واقع ہے جہاں شیعہ ہزارہ  قوم سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد گزشتہ دو روز سے اپنے پیاروں کی میتوں سمیت سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

جمعرات کو ہونے والے دھماکوں میں سو کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025