• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.1°C
  • ISB: Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.1°C
  • ISB: Cloudy 11.1°C

جنوبی وزیرستان: مارٹر گولہ سے دو افراد ہلاک

شائع February 1, 2013

فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان ایجنسی : جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے  انگور اڈہ اور اسپن وام میں سرحد پار سے داغے گئے مارٹر گولے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ انگور اڈہ میں توچی خیل قبائل پر داغے گئے مارٹر گولے کے نتیجے میں  افراد ہلاک اور ذخمی ہو گئے ہیں۔

( آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ  انگور اڈاہ اور اسپن وام علاقوں میں  مارٹر گولے سرحد پار سے داغے گئے ہیں۔

دوسرے ذرائع کے مطابق  مارٹر گولے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کے علاقے میں تقریبا بیس سے تیس مارٹر گولے فائر کیئے گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹیلی جنس، فوجی اور سیاسی ذرائع  نے اس کی تصدیق کی ہے کہ مارٹر گولےافغان سرحد  کی جانب سے فائر کئے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025