آکلینڈ: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کامیاب

آکلینڈ: انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 40 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
ہفتہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت انگلش ٹیم نے سات وکٹ کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
ایون مورگن 46 ، لوک رائٹ 42 ، جونی بیئرسٹو 38 ، جوز بٹلر 32 ، مائیکل لمب 22 اور ایلیکس ہیلز 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، رونی ہیرا اور اینڈریو ایلس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز سکور کر سکی۔
مارٹن گپٹل 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ہمیش ردرفورڈ 18، رونی ہیرا 20 اور کولن منرو 28 کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان سٹورٹ براڈ نے 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، اسٹیون فن نے تین اور لوک رائٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
براڈ کو ان کی شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے دریان سیریز کا دوسرا میچ 12 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔











لائیو ٹی وی