انوپم کھیر رابرٹ ڈی نیرو کے مداح نکلے
لاس اینجلس: بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے بڑے پرستاروں میں سے ہیں۔
انوپم کھیر جو پہلی بار 29 منٹ کی مختصر فلم 'آئی وینٹ شاپنگ فار رابرٹ ڈی نیرو' میں ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیں گے، کہتے ہیں کہ لیجنڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو ان کے لیے قابل احترام شخصیت ہیں جن کے وہ بڑے پرستار بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم 'سلور لائننگ بک' میں رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا انہیں نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔
انوپم کھیر نے اپنی فلم 'آئی وینٹ شاپنگ فار رابرٹ ڈی نیرو' کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی کہانی ان کروڑوں لوگوں کی ہے جو اپنے خواب پورے کرنے کے لیے ممبئی شہر کا رخ کرتے ہیں۔
انوپم نے مزدی کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ فلم پرستاروں کے معیار پر پورا اترے گی اور اچھا بزنس کرے گی۔












لائیو ٹی وی