'ایران نے جدید آلات نصب کرنا شروع کردیے'
ویانا: ایک رپورٹ کے مطابق، ایران نے اپنے بڑے ایٹمی تنصیبات میں سے ایک پر جدید ترین آلات نصب کرنا شروع کردیئے ہیں۔
ذرائع نے اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے 'انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی' (آئی اے ای اے) کی نئی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ چھ فروری کو ادارہ نے مشاہدہ کیا کہ ایران نے اپنے کئی ایٹمی پلانٹس میں سے ایک کے سینٹری فیوجز پر آئی آر ٹو ایم نامی جدید ترین آلات کی تنصیب شروع کی۔
اس کے علاوہ ایران نے پہلی سینٹری فیوجز پر آئی آر ون سے بھی جدید آلات نصب کئے ہیں۔
خیال رہے کہ 26 فروری کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی معاملات پر مذاکرات ہوں گے۔ مغربی دنیا کا ماننا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام سے جلد ایٹم بم تیار کر لے گا تاہم ایران نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں