۔۔۔۔رائٹرز فوٹو
۔۔۔۔رائٹرز فوٹو 

تل ابیب: اسرائیلی جیلوں میں تین ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں نے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اتوار کو ایک فلسطینی قیدی عرفات جارادت بھوک ہڑتال کے باعث جیل میں چل بسا اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

اپنے ساتھی کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو قرار دیتے ہوئے اسرائیل میں قید تین ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں نے بھی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

تیس سالہ عرفات جاوادت کی ہلاکت کے خلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی باشندے قید ہیں جبکہ آٹھ سو سے زائد قیدیوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

کئی فلسطینی باشندوں کو یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں