• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

بولان: بارودی سرنگ کے دھماکہ میں دو افراد ہلاک

شائع February 26, 2013

سیکیورٹی اہلکار۔ فائل تصویر

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلعہ بولان کے علاقے ہفت ولی میں منگل کے روز بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

لیوی اہلکاروں کے مطابق چار مقامی قبائلی کھیتوں سے گزر رہے تھے کہ کسی شخص کا پیر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا اور دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد لیوی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ضلعہ بولان ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں اس سے قبل بھی بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025