یاسین ملک کی ہندوستانی حکومت پر تنقید
لاہور: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف ریاستی تشدد بند کیے بغیر مذاکرات کا عمل کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتا۔
پنجاب یونیورسٹی میں کشمیر لبریشن فرنٹ کے لیڈر محمد یاسین ملک کے اعزاز میں 'کشمیر: داستانِ جدوجہد' کے نام سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سلطان محمود اور سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے زور دیا کہ پاکستان کو ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔
یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ریاستی تشدد نے کشمیریوں کی پُرامن جمہوری جدوجہد کو خونی انقلاب کا رنگ دے دیا ہے۔ ایک طرف ہندوستان مذاکرات کی بات کرتا ہے تو دوسری جانب کشمیریوں کے قتلِ عام اور استحصال کا سلسلہ بھی روکنے کو تیار نہیں۔












لائیو ٹی وی