کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے پچاس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

کوئٹہ: سرکاری حکام کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے پچاس کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ایک سیکیورٹی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پرڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ نامعلوم تخریب کاروں نے بم کو ایک رکشہ میں نصب کیا تھا۔ رکشے کو کوئٹہ شہر میں لایا جا رہا تھا۔
افسر کے مطابق آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے پچاس کلو گرام وزنئ بم ناکارہ بنا دیا افسر نے مذید کہا کہ اگر تخریب کار رکشہ پارک کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہاں پربڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔
واضح رہے کہ سترہ فروری کو شیعہ ہزارہ پر ٹارگیٹڈ خود کش بم حملے میں نوے افراد بشمول عورتیں اور بچے ہلاک اور دو سو زخمی ہو گئے تھے۔
اسی طرح کا ایک حملہ دس جنوری کو کیا گیا تھا جس میں دو حملہ آوروں نے شیعہ ہزارہ کے اکثریتی علاقے علمدار روڈ پر واقع اسنکوکر کلب میں اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم ترانوے افراد ہلاک اور ایک سو اکیس زخمی ہو گئے تھے۔
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سانحہ کے بعد آئین کے آرٹیکل دو سو چوتیس کے تحت صوبہ میں گورنر راج نا فذ کر دیا تھا۔
افسر کے مطابق بم کو ناکارہ بناتے وقت قریبی علاقے کو خالی کرا لیا گیا تھا انہوں نے مذید کہا کہ رکشہ ڈرائیور کو تفتیش کے لیئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مذید تفتیش کے لیئے رکشہ کو کچی بیگ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔
بلوچستان میں فرقہ واریت کے علاوہ بھی دو ہزار چار سے جاری عسکریت پسندوں کی بغاوت زوروں پر ہے جو بلوچستان میں سیاسی خود مختاری اور خطے کے قدرتی وسائل سے منافع میں شرکت داری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔










لائیو ٹی وی