• KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Clear 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Clear 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

نواز شریف کا اقتصادی بحالی کا وعدہ

شائع March 25, 2013 اپ ڈیٹ March 25, 2013 08:54pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف مانسہرہ میں جسلہ سے خطاب کر رہے ہیں اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے مانسہرہ میں جسلے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا، انہوں نے ایک پر ہجوم جلسہ سے خطاب میں ترقی اور اقتصادی بحالی کا وعدہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پیر کے روز مانسہرہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگ کے حامی شریک ہوئے، پولیس حکام کے مطابق جلسہ گاہ میں تیس ہزار کا مجمع تھا۔

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں جھوٹ بولنا نہیں آتا جس کی وجہ سے سزائیں بھگتیں، مصیبتیں اور مشکلات آئیں لیکن برداشت کیا اور پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ایٹمی دھماکہ کیا اب اقتدار میں آئے تو معاشی دھماکا کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت میں آکر لاہور سے کراچی تک موٹروے بنائیں گے۔

جلسے کے دوران نوازشریف نے اسٹیج پر لگا ہوا بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں اقتدار کا کوئی شوق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کو ترقی یافتہ اور عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026