توہینِ قرآن کا الزام، ایبنارمل شخص گرفتار

لاہور:صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام پر پینتس سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
لاہور کے پولیس ایس پی امتیاز سرور کا کہنا ہے کہ پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی کی خبر ملنے پر اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ غلام حسین نامی شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی اطلاع خود غلام حسین کی والدہ نے دی تھی۔
پولیس کی کارروائی کے دوران علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، تاہم پولیس نے بعد میں صورتِ حال کو کنٹرول کرلیا۔
اہلِ خانہ اور قریبی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئی ایس پی امتیاز سرور نے کہا کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ غیر شادی شدہ ہے جبکہ اُس کا بھائی بھی غیر شادی شدہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص ذہنی طور پر نارمل نہیں لگتا، لیکن پولیس اس سے مزید پوچھ گچھ کرے گی۔
لاہور سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے شبے میں گرفتار اس شخص کا معاملہ پاکستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی یا توہین رسالت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔
اس سے قبل حال ہی میں لاہور ہی کے علاقے جوزف کالونی میں عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر توہین رسالت کا الزام عائد ہوا تھا، جس کے بعد مشتعل افراد نے جوزف کالونی میں عیسائیوں کے گھروں اور اُن کی املاک کو نذر آتش کردیا تھا۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں