• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا نگراں افسر بھیجنے کا فیصلہ

شائع April 26, 2013

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف۔— فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف۔— فائل فوٹو

کراچی: 2010ء کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسے کسی واقعے کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جون میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کے ہمراہ ایک نگراں افسر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی چیرمین ذکا اشرف نے جمعے کو رائٹرز کو بتایا کہ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے پاکستان کی ساکھ 2010ء کے اسکینڈل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی طرح خراب نہ ہو۔

ذکا اشرف نے کہا اس مرتبہ ہم یہ کرنے والے ہیں کہ سیکورٹی مینیجر کے ساتھ ایک نگراں افسر بھی بھیج رہے ہیں۔ ہم کھلاڑیوں کو ایک خاص ضابطہ اخلاق کا پابند بھی بنائیں گے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جس کی وجہ سے سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پابندی کا شکار ہیں، کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی مرتبہ انگلینڈ جائے گی۔

تینوں کھلاڑیوں کو لندن کی کراؤن کورٹ نے 2011ء کے اختتام میں سزا سنائی تھی۔

پی سی بی چئرمین نے کہا جو غلطیاں ہم نے ماضی میں کی انہیں دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ ہمیں پاکستان کے احترام اور وقار کو مد نظر رکھنا ہے

انہوں نے کہا کہ وہ خود کھلاڑیوں کو بریف کریں گے کہ ان سے دورے کے دوران کس طرح کی توقعات وابسطہ ہوں گی۔

ذکا اشرف نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ مشکوک افراد ٹیم کے ارد گرد نظر آئیں اور ٹیم کسی نئے اسکینڈل میں پھنس جائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025