اے این پی کو تباہ کردیا گیا ، بیگم نسیم ولی
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما خان عبدالولی خان کی بیگم، نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی ناقص قیادت کی وجہ سے باچا خان کی جماعت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
چارسدہ میں میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ولی باغ کے دروازے کارکنوں کیلئے کھلے ہیں کہ وہ آگے آئیں تاکہ پارٹی کی تشکیلِ نو کی جاسکے۔ انہوں نے پارٹی کی موجودہ حالت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
بیگم نسیم ولی نے کہا کہ ولی خان نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ افراسیاب خٹک پختونوں کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا اور اب اسی کے ہاتھوں پارٹی تباہی کے دھانے پر پہنچادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ افراسیاب خٹک اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ہیں۔
نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ اسفندیار ابھی بچہ ہے اور اسے سیاست میں بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔
نسیم ولی خان نے کہا ۔' مجھے بغیرمشاورت سے پارٹی سے الگ کیا گیا تھا اور بعد میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں