• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

لوئر دیرمیں خواتین کو پولنگ سے روکنے کیلئے معاہدہ

شائع May 14, 2013

فائل تصویر۔۔۔۔۔

پشاور: پی کے 95 لوئر دیرمیں خواتین کو گیارہ مئی کے انتخابات سے روکنے کے لئے کیا گیا تحریری معاہدہ جس میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے دستخط ہیں منظر عام پر آگیا۔

معاہدے پر جمعیت علماءاسلام ، پی پی پی پی،پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی، اے این پی ، مسلم لیگ ن اور راہ حق پارٹی کے لیڈروں کے دستخط ۔

پی کے 95کے تمام پولنگ اسٹیشن بشمول میاں کلے انتخابات میں حصہ لینے کی مجاز نہیں ہونگے۔

معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا 50لاکھ روپے جرمانہ دینے کا پابند ہو گا۔

پی کے 95سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق 22875ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

معاہدے پر دو امیدواروں پی پی پی پی کے ملک رحمت اللہ اور راہ حق پارٹی کے مولانا ضیاءالحق حیدری کے دستخط موجود ہیں ۔

 معاہدہ غزنوی ماڈل سکول منڈہ میںتحریرکیا گیا۔

 

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025