خیبر پختونخوا: وزیراعلی کے منصب کو لیکر پی ٹی آئی میں اختلافات
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں وزیر اعلی کے عہدے کے لئے پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
پارٹی میں ایک گروپ پرویز خٹک جبکہ دوسرا اسد قیصر کی حمایت کے لئے کھڑا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزپرویز خٹک کی بحیثیت وزیر اعلی نامزدگی کے حوالے سے اعلامیہ جاری ہوا تھا۔
تاہم آج اسد قیصر اور پرویز خٹک دونوں وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار بننے کے لئے کوشاں ہیں۔
پارٹی کی جانب سے آج جاری ہونے والے اعلامیے میں صوبائی صدر اسد قیصر کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں 34 قومی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ گزشتہ روز اس نے جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسکی سات نشستیں ہیں۔












لائیو ٹی وی