پاکستان تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد حسین ، تصویر بشکریہ انصاف

کراچی: جمعہ کی شب تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد حسین کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فور میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے زہرہ شاہد سے پرس چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیوں کا نشانہ بنیں۔

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے زہرہ شاہد حسین کے قتل کی مذمت  اور قاتلوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

شیریں مزاری نے زہرہ کے قتل کو دہشت گردی اور صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد حسین کے قتل  کی مذمت کی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے زہرہ شاہد کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قتل کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے،

انہوں نے کہا کہ وہ  زہرہ شاہد کے قتل میں  الطاف حسین کو ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad May 19, 2013 04:10pm
MQM is responsible for the killing of PTI leader in Karachi. Infect they killed she