• KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

خیبر پختونخوا: جماعت اسلامی نے تین وزارتوں کے ناموں کا اعلان کردیا

شائع May 19, 2013

۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔

پشاور: خیبر پختونخوا میں حکومت کے لئے جماعت اسلامی نے تین وزارتوں کے لئے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، سراج الحق ،عنایت اللہ خان اور حبیب الرحمان کو تعلیم ، زکواة اور فنانس کی وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے جائیں گے۔ 

اتوار کو مرکز اسلامی میں مجلس شوری کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جماعت کے صوبائی امیر سنیٹر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ شوری میں منتخب نمائندوں سراج الحق ،عنایت اللہ خان اور حبیب الرحمان کے ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے کہ جماعت کی جانب سے تینوں وزراتوں کے لئے فائنل نام ہیں تاہم پورٹ فولیو پر مزید مشاورت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تینوں اتحادی جماعتوں کی وزراتیں ایک دوسرے کے لئے برابر ہوں گی، وزیر چا ہے کسی بھی اتحادی جماعت کا ہو وہ تینوں کا وزیر ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتیں امن و امان کی صورت حال کو بہتربنانے روزگار کی فراہمی صحت و تعلیم مواقع او ر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کےلئے کوششیں کرینگی۔

ان کے مطابق، میرٹ کی مثال قائم کر کے اقرباء پروری کا خاتمہ کیا جا ئیگا اور گڈ کورننس اور عدل و انصاف کی فراہمی کیساتھ ساتھ کرپشن فری حکومت بنائی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ضمنی انتخابات پر دوبارہ امیدواروں کو کھڑا کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں انتخابات بد نظمی اور بد انتظامی کا شکار رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کو ادھر بلائیں یا انکے پاس جائیں لیکن امن کے قیام کی خاطر مذاکرات کے مواقع کو ضائع نہیں کرنے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025