• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

پشاور: جنریٹر دھماکے میں آٹھ افراد زخمی

شائع May 20, 2013

کی عمارت کی بالائی منزل پر جنریٹر میں دھماکے کے باعث بالائی منزل میں آگ لگی ہوئی ہے۔ فوٹو ظاہر شاہ

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کےصدر روڈ پر واقع فلک سیر پلازہ میں دھماکے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

اے ایس پی کنٹونمنٹ بلال فیصل نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایک زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزل پر موجود جنریٹر میں دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو لیڈنگ ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے آفیشل نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے آٹھ افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025