چارسدہ: سابق صوبائی وزیر قانون گرفتار
پشاور: سابق وزیر قا نون بیرسٹر ارشد عبداللہ کی ضما نت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی گئی ہے۔
سا بق صوبائی وزیر قا نون ارشد عبداللہ کو سیشن کورٹ چارسدہ کی عدالت سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی پیشی کے لئے آئے تھے۔
ارشد عبداللہ پر اتما نزئی پولیس چوکی پر حملہ اور ایک ساتھی کو بغیر لا ئسنس پستول سمیت چھڑوانے کا الزام تھا جس کے خلا ف پولیس نے نے ایف آئی آر درج کی تھی۔
ایف آئی آر کے مطا بق، 26 اپریل کو ارشد عبداللہ نے 18 ساتھیوں سیمت پولیس چوکی اتما نزئی پر حملہ کیا تھا۔
پولیس نے ارشد عبداللہ کو احاطہ عدالت سے ساتھیوں سمیت گرفتا ر کر کے تھا نہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔












لائیو ٹی وی