• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

کرم، باجوڑ میں جھڑپیں، دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شائع May 23, 2013

۔— فائل فوٹو
۔— فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے شمال مغربی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ جھڑپ کے بعد جنگی طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پندرہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب، باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں دو لیوی اہلکار زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں بجلی کی تاروں کو بھی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے علاقہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملزموں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

باجوڑ اور کرم کا شمار وفاق کے زیر انتظام ان سات علاقوں میں ہوتا ہے جہاں قبائلی قوانین کا نفاذ ہے۔

یہ علاقے پاکستان تحریک طالبان کی قیادت میں شدت پسندی سے متاثر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025