• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

نوازشریف کی مذاکراتی پیشکش خوش آئند ہے، ٹی ٹی پی

شائع May 23, 2013

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ ویڈیو گریب۔
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ ویڈیو گریب۔

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور نو منتخب وزیراعظم نوازشریف کی مذاکرات کی دعوت خوش آئند ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق لائحہ عمل جلد طے کریں گے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل ن لیگ کے قائد نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی طالبان کو امن مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن واضح برتری کے ساتھ ابھری ہے جبکہ نواز شریف کو وزیراعظم کی نشست کے لیے نامزد کیے جانے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

عام انتخابات سے قبل فروری کے مہینے میں ایک بیان میں نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مذاکرات کیلیے بلاتاخیر نتیجہ خیز عمل کا آغاز کرے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Amir Nawaz Khan May 23, 2013 01:46pm
کیا طالبان نے پاکستانی عوام،فوج اور پولیس کے خلاف حملے روک دیئے ہیں؟ کوئی ریاست مسلح عسکریت پسندوں کو ایک باقاعدہ طاقت تسلیم نہیں کرسکتی کیونکہ اقتدار اعلی ناقابل تقسیم ہوتا ہے۔ طالبانی دہشت گردوں نے اسلام اور پاکستان کا امیج اپنی دہشت گردی اور غیر انسانی کاروائیوں سے خراب کر کے رکھ دیا ہے۔ ماضی میں طالبان نے تمام معاہدوں کو اپنی طاقت بڑہانے کے لئے استعمال کیا ہے۔ یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے ماننے والے نہ ہیں .آزمائے ہوئے کو آزمانہ بیوقوفی ہے۔
Amir Nawaz Khan May 23, 2013 04:15pm
بی بی سی (اردو) کے مطابق طالبان پاکستان نے آج ہونے والے کوئٹہ دہماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں 12 افراد جن میں دو سویلین بھی شامل ہیں ،جان سے ہاتھ دہو بیٹھے ہیں۔ ان حالات میں طالبان کس منہ سے بات چیت کرنا چاہتے ہین؟
Israr Muhammad Khan May 23, 2013 07:15pm
مزاکرات هونگے اور 100%کامیاب هونگۓ 2014میں وه واپس جائنگے انگو محفوظ راستہ دینا هوگا حملے بھی بند هونگے البتہ پینٹاگن کا خالیۂ بیان کچھ اور طرف اشارہ کرتا هے لیکن موجوده جنگ کی اصل کنجی پاکستان کے اندر هے اور یه بھی ممکن هےکه کشمیر کا جہاد دوبارہ شروع هوجایے ‏‎ ‎

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025