پشاور: خودکش حملے میں دو افراد ہلاک
پشاور: پشاور کے نواحی علاقے پجگی روڈ پر تبلیغی مرکز کے قریب افغان جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام چلائے جانے والے مدرسے کے سربراہ پر خود کش حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے وقت افغان جماعت الدعوۃ القرآن السنۃ کے رہنما حاجی حیات اللہ گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم متاثرہ گاڑی میں موجود ان کے محافظ اور ڈرائیور حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ اسپتال میں ایک نامعلوم شخص سمیت دو افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک سوزوکی پک اپ میں ہوا اور جائے وقوعہ سے حملہ آور کے جسم کے ٹکڑے بھی ملے ہیں، دھماکے میں پانچ سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
ملک نے مزید بتایا کہ دھماکے میں بال بیرنگ اور پیلٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں