گجرات میں سیلنڈر پھٹنے سے تباہ ہونے والی گاڑی جبکہ زمین پر بچوں کی کاپیوں کے صفحے بھی بکھرے پڑے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

گجرات: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں کوٹ فتح کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے سے کم از کم سترہ بچے اور ایک ٹیچر ہلاک ہو گئے۔

حادثہ گجرات کے نواحی علاقے منگو وال کے قریب پیش آیا جہاں بچوں کو اسکول لے جانے والی گاڑی میں گیس کی لیکیج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں آٹھ سے بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس نے گاڑی کے مفرور ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں