مکران کوسٹل ہائی وے کا ایک خوبصورت منظر۔ فائل تصویر
مکران کوسٹل ہائی وے کا ایک خوبصورت منظر۔ فائل تصویر

اسلام آباد: امریکہ نے یوایس ایڈ کے پروگرام کے تحت قلات، کوئٹہ اور چمن شاہراہ کی تکمیل کیلئے نو کروڑ ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس بات کا انکشاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) حامد علی خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اور پوسٹل سروس کے ایک اجلاس میں کیا۔

کمیٹی کی صدارت سینیٹر داؤد خان نے کی۔ حامد علی خان نے بتایا کہ زیرِ تکمیل کاموں میں کچلاک کا فلائی اوور، چمن بائی پاس کی تعمیر اور افغان سرحد تک آخری ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کو دورویہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی قسط کے طور پر امریکہ نے چار کروڑ ڈالر فراہم کردیئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے اگست دوہزار تیرہ کو کام شروع کیا جائے گا اور ہر مرحلے کو مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں